تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات، جامع مذاکرات کی بحال پر اتفاق

جنگ نیوز -
تھمپو…پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کیا ہے? اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں? وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی ملاقات بھوٹان کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی? دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی? اس سے پہلے دس منٹ تک ہونے والی بات چیت میں وفود بھی شریک تھے? ملاقات کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارت کی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ نے الگ الگ پریس کانفرنس کی? شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات انتہائی مثبت رہی جس میں کشمیر اور سیاچن سمیت تمام معاملات پر بات چیت ہوئی? ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم گیلانی نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے? یوسف رضا گیلانی نے بھارتی ہم منصب کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گا? ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اجمل قصاب کو پاکستان کے حوالے کرنے پر بات نہیں ہوئی? ان کا کہنا تھا کہ 26 جون کو اسلام آباد میں سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کا اجلاس ہورہا ہے? امید ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے? شاہ محمود قریشی کے مطابق فریقین نے تسلیم کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اور سیکریٹریز خارجہ کو اعتماد بحال کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے? وزرائے خارجہ کو اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا ہے، تمام مسائل میز پر تبادلہ? خیال سے حل کئے جائیں گے?دوسری جانب بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ نے بھی ملاقات کو مثبت اور مفید قرار دیا? ان کا کہنا تھا کہ بھارت تمام حل طلب مسائل بات چیت سے حل کرنے پر آمادہ ہے? آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں?نروپما راؤ کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ نے یوسف رضا گیلانی کو دہشت گردی سے متعلق امور پر بھارت کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیش رفت کو متاثر کررہی ہے? نروپما راؤ کے مطابق وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمے کی تیز ی سے سماعت کیلئے سنجیدہ ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.