5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوئٹہ: خاتون پروفیسر کا قتل، تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان یونیورسٹی کی پروفیسرناظمہ طالب کے قتل کے واقعہ کودو روز گزرنے کے باوجود کوئی اہم پیش رفت سامنے نہیں آسکی ،تاہم پولیس کا کہنا ہے انہوں نے آج پانچ اور دو روز کے دوران مجموعی طور پر شہر کے مختلف علاقوں سے27مشتبہ افراد حراست میں لیا ہے جن میں سے بے گناہ افراد کو چھوڑ دیا جائے گا?بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے 22سالوں سے منسلک پروفیسر ناظمہ طالب کودو روز قبل سریاب روڈ پرپولیس اسٹیشن کے قریب نا معلوم افرادنے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھامگر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 48گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اب تک تفتیش میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ آج کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ سے پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دو روز کے دوران کوئٹہ کے مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 27مشتبہ افراد حراست میں لے لیا ہے تاہم تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے اور پوچھ گچھ کے بعد بے گناہ افراد کو رہا کردیا جائے گا?