تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

الطاف حسین کا پیغام پنجاب کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ،متحدہ

جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان سند ھ اسمبلی نے لاہور، روالپنڈی اور ملتان میں منعقدہ ایم کیوایم پنجاب کنونشن میں شرکت پر صوبہ پنجاب کے حق پرست عوام سے دلی تشکرکااظہارکیا ہے?اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور، روالپنڈی اور ملتان میں منعقدہ پنجاب کنونشن میں صوبہ پنجاب کے حق پرست بزرگوں ، ماو?ں ،بہنوں ، نوجوانوں، طلباء وطالبات اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے نہ صرف پنجاب کنونشن کو کامیاب بنایا بلکہ ثابت کردیا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کا حق پرستانہ پیغام پنجاب کے پسے ہوئے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ?انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی مسلسل جدوجہد کے باعث زندگی کے بنیادی مسائل، محرومیوں اور ناانصافیوں کا شکار غریب ومتوسط طبقہ میں شعوری بیداری کا عمل شروع ہوچکا ہے اور ایم کیوایم پنجاب کنونشن کی تاریخی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اب فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے دن گنے جاچکے ہیں?حق پر ست ارکان سندھ اسمبلی نے پنجاب کنونشن کوتاریخی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر پنجاب بھر کی ماو?ں ، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں ، طلباوطالبات، معصوم بچوں ،دانشوروں، صحافیوں ، وکلاء ، صنعتکاروں ، تاجروں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے دلی تشکرکااظہار کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.