5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خلیج میکسیکو: تیل کے کنویں سے رستے تیل سے ساحلی علاقوں کو خطرات
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی …خلیج میکسیکو میں برٹش پیٹرولیم کے تیل کے کنویں سے اندازوں سے پانچ گنا زیادہ تیل رس رہا جس نے ساحلی علاقوں کو خطرات سے دوچار کردیا ہے?بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج میکسیکو کے سمندر میں موجود کویں سے یومیہ پانچ ہزار بیرل تیل رس رہا ہے جس کی وجہ کویں کے شگاف میں ہونیوالا اضافہ ہے? یہ شگاف اس وقت ہوا جب20 اپریل کو امریکا کے ساحل سے130 میل دور برٹش پیٹرولیم کے سمندر میں موجود تیل تلاش کرنے کے پلانٹ میں دھماکہ ہوا اور11 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد پلانٹ ڈوب گیا? برٹش پیٹرولیم کے حصص کی قیمت میں20 اپریل کے بعد سے4.4 فیصد کی کمی آچکی ہے جبکہ تیل ساحل سے16 میل دور موجود ہے جس سے آلودگی اور سمندری حیات کو خطرہ لاحق ہے?