5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
رواں ماہ کے دوران جرمنی میں بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے کمی
جنگ نیوز -
برلن …رواں ماہ کے دوران جرمنی میں بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے کمی دیکھی جا رہی ہے ?رواں ماہ جرمنی میں بے روزگاری صفر اعشاریہ4 فیصد کمی کے ساتھ مجموعی افرادی قوت کا8.1 فیصد رہی جومارچ2010میں8.5 فیصد تھی? تجزیہ کاروں کے مطابق بے روزگاری میں کمی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت اب عالمی معاشی بحران سے باہر آرہی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے ? وزارت محنت اور افرادی قوت کے مطابق گزشتہ ماہ34 لاکھ افراد بے روزگار تھے ،جن کی تعداد اب33 لاکھ86 ہزار ہو گئی ہے ?