5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پابندی کا شکار کھلاڑیوں کی اپیلوں پر پہلی سماعت کل لاہور میں ہوگی
جنگ نیوز -
لاہور… دورہ آسٹریلیا میں ناقص پرفارمنس کے بعد پابندی کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کی اپیلوں پر پہلی سماعت کل لاہور میں ہوگی? پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی سماعت میں پی سی بی کی جانب سے پیش نہیں ہوں گے?لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں صبح ساڑے دس بجے سے اپیلوں پر سماعت سنیں گے ، جس کے بعد امکان ہے کہ ہر اپیل کیلئے علیحدہ تاریخ طے کی جائے گی، سزا یافتہ کھلاڑیوں رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور یونس خان نے وکلا کے ذریعے سزاوں کوچیلنج کیا تھا جبکہ شاہد آفریدی، کامران اکمل اور محمد اکمل نے ازخود اپیل کی تھی ? از خود اپیل کرنیوالے تینوں کھلاڑی ملک میں موجود نہیں اس لئے امکان ہے کہ ان کی اپیلوں پر سماعت ویسٹ انڈیز سے ٹیم کی وطن واپسی پر ہوگی? دوسری جانب پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی بجائے سینئر وکیل طالب رضوی سماعت میں پی سی بی کی نمائندگی کریں گے، کیوں کہ تفضل رضوی کھلاڑیوں کوسزا دینے والی کمیٹی کے رکن تھے ?