5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آسٹریلین ٹیم میں بریٹ لی کی جگہ ریان ہیرس کو شامل کرنے کی منظوری
جنگ نیوز -
دبئی …انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان فٹ فاسٹ بولر بریٹ لی کی جگہ ریان ہیرس کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے?ورلڈ کپ کل سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہو رہا ہے? بریٹ لی وارم میچ کے دوران ان فٹ ہو گئے تھے?ہاتھ کی انجری کے بعد ان کی ورلڈ کپ میں شرکت ممکن نہیں رہی تھی جس پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے فوری طور بریٹ لی کے متبادل کھلاڑی کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا ہے?نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے30 سالہ ریان ہیرس دو ٹیسٹ ،12 ون ڈے اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں?آسٹریلیا اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف2مئی کو سینٹ لوشیا میں کھیلے گا?