تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، انڈیکس 10 ہزار5سو سے نیچے آگیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی اور انڈیکس دس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا? جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران دس ہزار579 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا مگر انرجی اور بینکنگ سیکٹرز میں شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کر دیا? کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس64 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار454 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کاروباری حجم11کروڑشیئرز رہا? جمعرات کو سب سے زیادہ کام پی ٹی سی ایل کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت54 پیسے اضافے کے ساتھ21 روپے48 پیسے ہوگئی ?دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس81پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار557 پوائنٹس پر بند ہوا ? تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں جمعے کو شارٹ ریکوری دیکھی جاسکتی ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.