تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ضرورت سے زائد سرمایہ افراط زر میں اضافہ کرسکتا ہے،آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
نیویارک …آئی ایم ایف نے ایشیائی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ عالمی معاشی بحران کے بعد ضرورت سے زائد سرمائے کی فراہمی افراط زر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے جو کے معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے? آئی ایم ایف نے خطے کے ترقی یافتہ ممالک سے کہا ہے کہ عالمی معاشی بحران کے بعد اب دوبارہ نسبتاً نرم مانیٹری پالیسی بنائیں اور کرنسی کاایکس چینج ریٹ مزید لچکدار کریں? ایشیا میں بہتر معاشی ترقی اور ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں شرح سود میں واضح فرق ہے،خطے میں مزید سرمایہ آنے کا سبب بنیں گے?آئی ایم ایف نے سال2010 اور2011 کیلئے ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 7اعشاریہ1 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے معاشی ترقی کی شرح کا اندازہ 6.9 فی صد لگایا گیا تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.