تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کاٹن یارن کی قلت :30مئی تک 70فیصد اسپننگ ملز بند ہونے کا خدشہ

جنگ نیوز -
لاہور…کاٹن یارن کی قلت پر فوری قابو نہ پایا گیا تو ملک کی70 فیصد اسپننگ ملز میں30 مئی تک تالے پڑ جائیں گے? ان خدشات کا اظہار اپٹما پنجاب زون کے چیئرمین گوہر اعجازنے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا? ان کے مطابق حکومت اب تک فری مارکیٹ مکینیزم متعارف کرانے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے ملیں خسارے میں ہیں اور ان میں کام کرنے والے بڑی تعداد میں بیروزگار بھی ہو رہے ہیں?گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ رواں سال کے اوائل میں 30 لاکھ کاٹن بیلز کی کمی تھی جو اب بڑھ کر40 لاکھ بیلز ہو گئی ہے? انہوں نے کہا ملک میں کپاس کی قلت پر قابو پانے کے لیے اسے امریکہ سے درآمد کرنے کا امکان ہے جبکہ امریکی کاٹن پاکستان کو سات ہزار دو سو روپے فی من میں پڑتی ہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.