5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق پی ٹی سی ایل کو جولائی سے مارچ2010 کے دوران سات ارب86کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی ایک روپے54 پیسے رہی ہے ?گذشتہ سال اسی عرصے میں پی ٹی سی ایل کو سات ارب22کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی 42 پیسے رہی تھی ? پی ٹی سی ایل نے تیسری سہ ما ہی میں اپنے شیئرز ہولڈرز کو ایک روپے75 پیسے فی حصص عبوری نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے ?اسی طرح بینک الفلاح کو جنوری سے مارچ2010 کے دوران58کروڑ64 لاکھ روپے کا خالص منافع ہوا اور اس کی فی حصص آمدنی43 پیسے رہی ? گذشتہ سال اسی عرصے میں بینک کو44 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا ?دوسری جانب پی آئی اے کو جنوری سے مارچ2010 کے دوران دو ارب52کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے اور اس کا فی حصص خسارہ ایک روپے18پیسے رہا ہے ?گذشتہ سال اسی عرصے میں پی آئی اے کو دو ارب چار کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا اور اس کا فی حصص خسارہ96 پیسے رہا تھا ? فیصل بینک کو جنوری سے مارچ دو ہزار د س کے دوران ایک ارب68 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی دو روپے77 پیسے رہی ہے ? گذشتہ سال اسی عرصے میں بینک کو25 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی 42 پیسے رہی تھی ?بینک آف خیبر کو جنوری سے مارچ 2010 کے دوران دس کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی21 پیسے رہی ہے ?