تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پولیس ٹریننگ سینٹر سکرنڈ میدان جنگ بن گیا

جنگ نیوز -
سکرنڈ…پولیس کمانڈو ٹریننگ سینٹرسکرنڈ کی186خالی اسامیوں کے لئے سندھ بھر سے12 ہزار سے زائد امیدوار تحریری ٹیسٹ کے لئے سینٹر پہنچ گئے?ٹیسٹ کے دوران شدید بد نظمی کے بعد پولیس اہلکاروں نے امیدواروں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے ٹریننگ سینٹر میدان جنگ بن گیا?پولیس ٹریننگ سینٹر سکرنڈ میں186 خالی اسامیوں کے لئے سندھ بھر سے12 ہزار سے زائد امیدوار صبح سے ہی پہنچنا شروع ہوگئے تھے،جبکہ ٹریننگ سینٹر کی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات نہیں کئے تھے?شدید گرمی میں ہزاروں امیدواروں کو گراؤنڈ میں کھڑا کر دیاگیا، پولیس اہلکاروں کی جانب سے امیدواروں پرلاٹھی چارج کیا گیا جس پر امیدوارمشتعل ہو گئے، جسکے بعد امیدواروں اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہو گیا اور ٹریننگ سینٹر میدان جنگ بن گیا،پولیس اہلکاروں نے امیدواروں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے ?امیدواروں نے پولیس میس اور ایک پولیس موبائل کو نذر آتش کردیا، شیلنگ اور لاٹھی چارج سے20 امیدوار زخمی ہو گئے ?ڈی آئی جی سائیں رکھیو میرانی نے انٹرویو اور ٹیسٹ منسوخ کر دیا? امیدواروں نے الزام عائد کیا کہ پرنسپل نے انکی دستاویزات جلا دیں اور سفارشی امیدواروں کی دستاویزات جمع کر لیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.