5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزارت صحت نے مطالبات مان لئے ، پمزاسپتال کی نرسوں کا احتجاج ختم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پمزاسپتال اسلام آبادکی نرسوں نے وزارت صحت کی جانب سے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کے بعد پارلے منٹ کے سامنے احتجاج کاسلسلہ ختم کردیاہے،پمز اسپتال کی نرسوں نے ماہانہ وظیفے میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف بدھ کواحتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کیاتھا، اس دوران ڈاکٹرغزالہ نے مظاہرے میں شریک دونرسوں کومبینہ طورپرگاڑی کی ٹکرمارکرزخمی کردیا?نرسوں کاکاکہناہے کہ ڈاکٹرغزالہ کے خلاف حادثے کی ایف آئی آردرج کی گئی ہے جبکہ انصاف کاتقاضایہ تھاکہ اقدام قتل کامقدمہ درج کیاجائے?پمز انتظامیہ کاکہناہے کہ نرسوں کااحتجاج ختم ہونے کے بعدجمعہ سے اسپتال میں مریضوں کومعمول کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں گی? وزارت صحت نے نرسوں کے چارمطالبات منظورکرلئے ہیں جس کے تحت ان کا ماہانہ وظیفہ سات ہزارکردیاگیاہے اوردوماہ سے رکے ہوئے وظائف بھی جاری کردیے گئے ہیں?وفاقی وزیرصحت مخدوم شہاب الدین کاکہناہے کہ ان کی وزارت پروفیسرغزالہ کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی?پمزاسپتال کی نرسوں کاکہناہے کہ اگران کے مطالبات من وعن منظورنہ کئے گئے تواحتجاج کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیاجائے گا?