تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکہ کی اپنے شہریوں کو تھائی لینڈ کے سفر سے گریز کی ہدایت

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . .. . . . . امریکہ نے تھائی لینڈ کے سیاسی بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو تھائی لینڈ کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے? امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے پبلک افیئرز پی جے کراؤلی نے کہا کہ ہمارا پیغام اس سے قبل بھی یہی تھا کہ تھائی سیاسی معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا جائے? انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ میں حالیہ تشدد کی بڑھتی لہر اور ہنگاموں کے باعث تمام امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تھائی لینڈ کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.