5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سعودی عرب: جڑواں بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعدعلیحدہ کر دیا گیا
جنگ نیوز -
ریاض. . . . . .. . . . سعودی عرب میں پیٹ سے جڑے ہوئے جڑواں بچوں کو کامیاب آپریشن کے ذریعہ ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیا گیا? ذرائع کے مطابق سعودی وزیر صحت کی سربراہی میں سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم نے سات گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد اردن سے آئے ہوئے دو ہفتے کی عمر کے جڑواں بھائیوں امجد اور محمد تائم کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیا? دونوں بھائیوں کا جگر اور بعض دوسری بافتیں ایک تھیں، ان کا آپریشن شاہ عبدالعزیز میڈیکل سینٹر میں ہوا? سرجری کے ذریعہ ان کے جگر اور دوسری بافتوں کو کاٹ کر دونوں میں تقسیم کر دیا ہے? معالجین نے دونوں بچوں کی صحت کو استحکام کی حالت میں قرار دیا ہے? بچوں کے آپریشن کا خرچہ شاہ عبداللہ نے دیا ہے جو اس سے قبل بھی اسی قسم کے 27 آپریشنز کا خرچہ ذاتی طور پر برداشت کر چکے ہیں? آپریشن کی تمام کارروائی کو بچوں کے والدین نے کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے تمام وقت دیکھا جن کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوفزدہ تھے لیکن اللہ پر یقین نے ان کو استقامت بخشی?