تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

یوکرائن :پارلیمنٹ میں نقصان کا معاوضہ اراکین سے وصول کرینگے،اسپیکر

جنگ نیوز -
کیف .. . . . . .. . . یوکرائن پارلیمنٹ میں بحث کے دوران اراکین کے درمیان ہاتھا پائی سے سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ اراکین پارلیمنٹ سے وصول کیا جائے گا? اس بات کا اعلان اسپیکر پارلیمنٹ ولادی میر لیتھن نے کیا? گزشتہ روز پارلیمنٹ میں روس اور یوکرائن کے درمیان بحیرہ اسود میں بحری اڈے سے متعلق معاہدے کی منظوری پر بحث کے دوران حکومتی اور حزب مخالف اراکین میں ہاتھا پائی ہوئی، جس میں فرنیچر کا استعمال بھی کیا گیا جبکہ بعض اراکین نے ا سپیکر پارلیمنٹ پر انڈے بھی برسائے? اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ اگرچہ اخلاقی اور سیاسی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں تاہم مذکورہ اراکین پارلیمنٹ سے سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ ضرور وصول کریں گے? اسپیکر نے مزید کہا کہ مخالف اراکین نے چیمبر کو شدید نقصان پہنچایا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.