تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

زمبابوے نے وارم اپ میچ میں پاکستان کو12 رنز سے شکست دیدی

جنگ نیوز -
سینٹ لوسیا ... زمبابوے نے وارم اپ میچ میں پاکستان کو 12 رنز سے شکست دیدی?ویسٹ انڈیز کے شہر سینٹ لوسیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پہلے زمبابوے نے بیٹنگ کر تے ہوئے بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے ?زمبابوے کی بیٹنگ لائن اپ میں نمایاں اسکورر ایلٹون چیگومبورارہے جنہوں نے انچاس رنز بنائے ?جبکہ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے چوبیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں?جواب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا ?تاہم یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں?اور پوری ٹیم بیس اوورز میں ایک سو اکتیس رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی ?جس کے باعث زمبابوے نے باآسانی کامیابی حاصل کرلی ?پاکستان کی جانب سے نمایاں اسکورر کامران اکمل اور فواد عالم رہے جنہوں نے بالترتیب 37 اور 32رنز بنائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.