تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کیٹی ہومزسابق امریکی خاتون اول جیکولن کینیڈی کا کردار ادا کرینگی

جنگ نیوز -
لاس ویگاس ... امریکی اداکارہ کیٹی ہومز اپنی نئی ٹی وی سیریز میں امریکی خاتون اول جیکولن کینیڈی کے کردار میں نظر آئیں گی?The Kennedys نامی اس سیریز میں کیٹی ہومز کے ساتھ امریکی اداکارGreg Kinnear صدر جان ایف کینیڈی کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے?جبکہ 2008ء میں منی سیریزJohn Adams میں بنجمن فرینکلن کا کردار ادا کرنے والے آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اسٹار Tom Wilkinson کینیڈی کے والد Joe Kennedy سینئر اور کینیڈین اسٹارBarry Pepper کینیڈی کے چھوٹے بھائی سینیٹر رابرٹ کینیڈی کا کردار ادا کریں گے?8گھنٹے پر مشتمل اس منی سیریز میں جان ایف کینیڈی کی صدارت کے اول دن سے 1963 میں Dallas میں ان کے قتل تک کی زندگی کا احاطہ کیا جائے گا?واضح رہے کہ جیکولن کینیڈی 1994ء میں سرطان کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں? یہ منی سیریز آئندہ سال امریکی ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.