5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کرینہ نے تین دن کے بھوکے مداح کو کھانا کھلا دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…کہتے ہیں شہرت اور دولت مداح تو کیا دوست احباب حتی کہ قریبی رشتہ داروں سے بھی دور کردیتی ہے مگر بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سوچ ایسی نہیں?اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود کرینہ نے حال ہی میں اپنے ایک مداح سے ملاقات کرکے اس کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ?کرینہ کو ایک نظر دیکھنے کا خواہشمند یہ مداح مسلسل تین دن تک بغیر کچھ کھائے پیئے کرینہ کے گھر کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑا رہا? کرینہ کے سیکورٹی گارڈ نے اس مداح کو وہاں سے ہٹانے کی بہت کوشش کی مگر وہ بھی ڈھیٹ نکلا? سیکورٹی گارڈ نے جب کرینہ کو اس کے بارے میں بتایا توانہوں نے اپنے اس دیوانے مداح کو فوراًاپنے گھربلوایا اور اسے نہ صرف کھانا کھلایا بلکہ اس کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت بھی کی?واضح رہے کہ اس سے پہلے وویک اوبرائے بھی ایک مداح کی خواہش پر فلم ”پرنس“ کی پروموشن چھوڑ کر اس کی شادی میں شرکت کے لیے مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور پہنچ گئے تھے?