تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فلاپی ڈسک کا اب تاریخ کا حصہ بن جائے گی

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…3.5 انچ فلاپی ڈسک جو کبھی آفسوں کی درازوں کی ہر وقت زینت بنی رہتی تھیں اب اپنے آخری دن گزار رہی ہیں?ڈی وی ڈیز،سی ڈیز اور یو ایس بیز اس جدید دور میں قدم سے قدم ملا کر چلنے والی ایجادات کے روپ میں سامنے آگئیں جس نے فلاپی ڈسک کی شہنشائیت کا خاتمہ کردیا?40سال قبل ٹیکنو لوجی کی دنیا میں قدم رکھنے والی فلاپی ڈسک اب ماضی کا حصہ بننے جارہی ہے اور اس کی تیاری کا کام اگلے سال سے روک دیا جائے گا ?واضح رہے کہ عام آٹھ گیگا بائٹس والی یو ایس بی کی نسبت ایک فلوپی چار ہزار فیصد کم یعنی صرف دو میگا بائٹس تک کا مواد محفوظ کرسکتی ہے جس کے باعث رواں سالوں میں اس کی فروخت میں قطعی کمی دیکھنے میں آئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.