تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سلمان خان اور کترینہ کیف عشرے کا مقبول ترین جوڑا قرار

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور منچلے شہزادے سلمان خان حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے ہوسکیں گے یا نہیں لیکن فلمی شائقین نے انہیں عشرے کا مقبول ترین جوڑا قرار دیا ہے?کترینہ کیف کو عشرے کی سب سے پرکشش اداکارہ بھی قرار دیا گیا ہے? ایک ویب سائٹ کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق کترینہ اور سلمان نے بچن خاندان کے جوڑے ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کو بھی مات دے دی? Hottest couple of the Decade کی کیٹیگری میں 38ہزار648افراد نے اپنی رائے کا اظہا رکیا جن میں سے 36فیصد نے کترینہ کیف اور سلمان خان کو بہترین اور مقبول ترین جوڑا قرار دیا? ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے27فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے اوربپاشا باسو اور جان ابراہم 13فیصد ووٹ کے ساتھ مقبول جوڑے میں تیسرے نمبر پر رہے? چھوٹے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپورکا جوڑا صرف6فیصد ووٹ حاصل کرسکا?اس کے ساتھ ساتھ کترینہ کیف نے بپاشا باسو اور ایشوریہ رائے کو مات دیتے ہوئے عشرے کی سب سے پرکشش اداکارہ کا اعزاز بھی حاصل کیا?Hottest Body of the Decade کی کیٹیگری میں کترینہ کیف نے 33 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ بپاشاباسو نے13،ایشوریہ رائے نے10 اور پریانکا چوپڑا نے9فیصد ووٹ حاصل کیے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.