5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ بچوں کی دماغی قوت کو بہتر نہیں بناتے
جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویلز کے سائنسی و طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کے تیل والے سپلیمنٹس اور گولیاں بچوں کی دماغی قوت کو بہتر نہیں کرسکتی ہیں?ماہرین کے مطابق اس خیال میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی کہ جو بچے مچھلی کے تیل والے سپلیمنٹس اور گولیاں استعمال کرتے ہیں ان کے پڑھنے لکھنے اور بولنے کی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں اور وہ اچھے گریڈز لاتے ہیں?آٹھ سے دس سال کی عمر کے 450بچوں پر چار مہینے تک کی گئی اس تحقیق نے اس خیال کی نفی کی ہے کہ ان سپلیمنٹس اور گولیوں کاا ستعمال کرنے والے بچوں کی دماغی صلاحیتوں میں غیر معمولی بہتری دیکھی جاتی ہے?لہ?ذا مہینے بھر میں ان سپلیمنٹس اور گولیوں پر والدین کی جانب سے پیسے خرچ کرنا پیسوں کے ضیاع کے مترادف ہے?