تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

گُردے کی پیوند کاری میں انقلاب کا ضامن جدید آلہ

جنگ نیوز -
لندن…ٍبرطانیہ کے سائنسی و طبی ماہرین نے ایک ایسا سماعتی آلہ تیار کیا ہے جو گُردے کی پیوند کاری میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے?Doppler Cook-Swartz Flowنامی یہ آلہ گردے کی پیوند کاری کے بعد انسانی جسم میں نصب کردیا جائے گا جوپیوند لگائے گئے مخصوص عضوتک خون کی روانی کے بارے میں ڈاکٹروں کو آگاہ کرتا رہے گا?گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد عام طور پر مریضوں کو ایک ہفتے تک اپنے الٹرا ساؤنڈز اور اسکینز کروانے پڑتے ہیں تاکہ ٹرانسپلانٹ شدہ عضو کے صحیح طرح کام کرنے کی جانچ پڑتال کی جاسکے اور یہ ٹیسٹ عام طور پر خاصے مہنگے ہوتے ہیں? اس آلے کے ذریعے ایک تین ملی میٹر تار کو اس مخصوص عضو تک خون سپلائی کرنے والی شریان کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے جو باہر ایک ریڈیو مانیٹر کے ساتھ منسلک ہوتی ہے اور صرف ایک بٹن دبانے سے ڈاکٹر گردے کے صحیح کام کرنے کی آوازیں باآسانی سُن لیتے ہیں?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.