5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
توہین عدالت نوٹس کیخلاف پی سی او ججز کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور
جنگ نیوز -
اسلا م آباد… سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت نوٹس کیخلاف پی سی او ججز کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں? توہین عدالت کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی باقاعدہ سماعت 3مئی کو ہوگی? جمعہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے یہ فیصلہ سنایا لارجر بینچ میں جسٹس راجہ محمد فیاض‘ جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس طارق پرویز شامل تھے? پی سی او ججز جن کیخلاف سپریم کورٹ نے توہین عدالت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا اس کے بعد ان پی سی او ججز کی طرف سے کچھ آئینی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردیا جب یہ درخواستیں واپس کی گئیں تو پی سی او ججوں کی طرف سے ایک نئی پٹیشن دائر کی گئی جس میں یہ کہاگیا تھا کہ رجسٹرار آفس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئینی درخواستوں کو منظور یا مسترد کرے? لارجر بینچ نے پی سی او ججوں کی درخواست کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے اعتراضات سننے کیلئے تین مئی کی تاریخ مقرر کی ہے اور ان درخواستوں کی باقاعدہ سماعت تین مئی کو ہوگی? عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ رجسٹرار آفس کو پی سی او ججز کی اپیلیں مسترد کرنے کا اختیار نہیں تھا اور یہ اپیلیں غلط طور پر واپس کی گئی ہیں? پی سی او ججوں نے ان دائر درخواستوں میں یہ موقف اختیار کیا ہوا ہے کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے جس ایکٹ کے تحت حکم جاری کیاگیاہے وہ اٹھارویں ترمیم آنے کے بعد ختم ہوچکاہے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے?پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کے بعد غیر آئینی قرار دیئے جانے والے ججوں میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر ، لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار حسین ، جسٹس سید حامد علی شاہ ، جسٹس شبر رضا رضوی ، جسٹس ی?سین عباسی اور جسٹس جہانزیب شامل تھے جبکہ اکثر ججوں نے اپنے اس فعل پر معافی مانگ لی تھی? ان ججوں کو 3نومبر 2007ء کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے گئے تھے?