تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آگستا آبدوز کمیشن کا مقدمہ فرانسیسی عدالت میں جاری

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…کراچی بم دھماکے میں11فرانسیسی انجینئروں کی ہلاکت،آگستاآبدوزں کی فروخت میں مبینہ طور پر کمیشن لینے اور اس رقم کو انتخابی مہم میں خرچ کرنے جیسے تین مقدمات کی سماعت فرانسیسی عدالت میں جاری ہے? بدھ اور جمرات کے روز صدارتی امیدوار بیلا دورکی حکومت کے وزیر داخلہ چارلس پسکوا پر جرح جاری رہی جس کا اختام آج جمعہ کے روز ممکن ہے? ان مقدمات میں ایک مقدمہ بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے انجنیئروں کے لواحقین کی طرف سے دائر کیا گیا ہے? جرح کے دوران وزیر داخلہ نے اس مقدمے کو سیاسی گیم قرار دیتے ہوئے اپنے آپ کو اس سلسلہ میں بری ذمہ قرار دیا اور کہا کہ ان کا اس کمشن سیکنڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے? فرانس کے اٹارنی جنرل کے علاوہ ہلاک ہونے والے انجنیئروں کے لواحقین کی طرف سے وکلا نے بھی بحث میں حصہ لیا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.