5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دہلی عدالت کے غیر انسانی فیصلوں کو یورپ میں اٹھایا جائے گا، علی رضا سید
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…کشمیر ایڈوائزری کونسل سینٹر یورپ کے صدر علی رضا سید نے کہا ہے کہ دہلی عدالت کے غیر انسانی فیصلوں کے مسئلے کو یورپی پارلیمنٹ اور ممالک میں اٹھایا جائے گا? دہلی میں بھارت کی عدالت نے دو کشمیریوں اور دیگر بے گناہ افراد کو سزا سنا کر انصاف کا خون کیا ہے اور کیا یہ مظالم کی انتہا نہیں کہ بعض افراد کو پندرہ پندرہ سال بے گناہ جیل میں رکھ کراب انہیں بے گناہ قرار دیا جا رہا ہے? انہوں نے یہ بات مختلف ایشیائی اور دیگر ممالک کے دورے کے بعدجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی? علی رضا سید نے کہا کہ کشمیری راہنماؤں کی نظر بندی انتہائی گھناؤنی سازش ہے? ایک طرف پاک بھارت مذکرات شروع کرنے کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی غیر انسانی اور غیر قانونی کاروائیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، جبکہ عالمی رائے پاک بھارت بہتر تعلقات کیلئے مسئلہ کشمیر کوکشمیریوں کی رائے کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے کے حق میں ہے? انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات خوش آئند بات ہے? ہمیں پورا اعتماد ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری راہنماؤں کو بھی مذاکرات میں شامل کرکے اس مسلئہ کا پرامن حل نکالے گی? انہوں کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو بھارتی عدالتوں کے تصعب پر مبنی فیصلوں کا نوٹس لینا چاہئے? بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں خواتین کے ساتھ زیادتی کر چکی ہیں اور حالیہ واقعہ شوپیاں کے باوجود جس نے پوری انسانیت پر لرزہ طاری کیا آج تک بھارتی عدالت نے کسی کشمیری کو انصاف فراہم نہیں کیا بلکہ ہمشہ بھارتی عدلیہ نے بھارتی فوج کو سپورٹ کیا ہے? اس سلسلہ میں بھارتی میڈیا سمیت عالمی میڈیا کی طرف سے حقائق سامنے لانے کو بھی یکسر نظرانداز کیا گیا? انہوں نے کہا کہ یہ مسلمہ حقیت ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور کشمیریوں کی رائے کے مطابق حل ہونے تک اس خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا?