5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور ہائیکورٹ : مشرف کیخلاف لارجر بینچ تشکیل کی درخواست مسترد
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عظمت سید نے پرویز مشرف کے خلاف دائر درخواستوں پر لارجر بینچ بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ?درخواست گذار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین پاکستان سے غداری اور کئی دوسرے مقدمات سے متعلق درخواستیں زیر سماعت ہیں لہذا ان درخواستوں کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیاجائے،تاہم لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے درخواست گذار کے موقف سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا?