5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دہشتگردی کے خلاف جنگ،امریکا پاکستان کو60کروڑ ڈالر دے گا
جنگ نیوز -
واشگٹن…فارن ڈیسک… امریکا دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے لئے حکومت پاکستان کو بہت جلد نقصان کے معاوضے کے طور پر60کروڑ ڈالر فراہم کرے گا?فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی اورامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی خبر رساں ادار رائٹر کے حوالے سے کہا کہ امریکی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کی طرف سے یہ باقاعدہ شکایت کی گئی کہ پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں بھاری نقصان ہوا ہے اور امریکا ادائیگی میں جان بوجھ کر دیر کر رہا ہے?امریکی پریس سیکریٹری کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششوں میں سپورٹ فنڈز کے معاملے پر کچھ تحفظات تھے?