تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سندھ بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن 24گھنٹوں کیلئے بند

جنگ نیوز -
کراچی …حکومتی اعلان کے بعد سندھ اور بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں بیشتر سی این جی اسٹیشن بند کردیے گئے ہیں? جبکہ چمن میں اکلوتا سی این جی اسٹیشن بھی حکومتی اعلان پر بند ہے?حیدرآباد میں بعض سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی فروخت ہورہی ہے، جبکہ متعدد مقامات پر سی این جی اسٹیشن بند ہیں? سی این جی بند ہونے کے باعث یومیہ کمانے والے ڈرائیوروں کومشکلات کا سامنا ہے?ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں اوباڑو، ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو سمیت بالائی سندھ میں بارہ بجے کے بعد مختلف پمپوں پر سی این جی فروخت کی جارہی ہے? میرپور خاص کے نصف سی این جی اسٹیشن بند ہیں جبکہ بقیہ اسٹیشنز پر بدستور سی این جی کی فراہمی جاری ہے?بدین گولارچی، ماتلی ، ٹنڈو باگو ، تلہار سکھر، روہڑی خیرپور،نوشہرو فیروز اورٹھٹھہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بیشتر سی این جی پمپ بند ہیں?نوابشاہ میں کچھ سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی فروخت جاری ہے?ادھر بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر چمن میں اکلوتا سی این جی اسٹیشن حکومتی اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے بند ہے?نصیر آباد اور جعفرآباد میں سی این جی اسٹیشن حکومت کی جانب سے دیے گئے اوقات کے مطابق بند کردئے گئے? سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث عام ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور دوپہر کو جانے والے اسکول کے بچے اسکول مقررہ وقت پر نہیں پہنچ سکے?بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں حکومتی اعلان پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا? شہر میں واقع تین اسٹیشن میں سے دو بند جبکہ ایک کھلا ہوا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.