5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیب:225ارب 30کروڑ کی وصولی،پونے دو ارب روپے کی بندر بانٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ فاروق نائیک کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بابر اعوان نے ایوان کو بتایا کہ نیب نے گذشتہ10 سالوں میں225 ارب تیس کروڑ روپے وصول کئے جس میں سے نیب کے ملازمین کو ایک ارب70 کروڑ روپے بطور انعام دیئے گئے? چیئر مین سینیٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی?خیبر پختونخوا میں گرفتاریوں کے خلاف جے یو آئی ف کے ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا جس پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایوان کو بتایا کہ اٹھارہ سو لوگ گرفتار ہیں جن سے12تحقیقاتی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں ?اجلاس سے پہلے سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہو اجس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر کے خطاب پر منگل سے بحث شروع کی جائے گی، سینٹ کا اجلاس سوموار5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا?