5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم ہاؤس فل آج ریلیز ہورہی ہے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم ہاؤس فل آج ریلیز کی جا رہی ہے ?فلم کی تعارفی تقریب ممبئی میں ہوئی جس کے ڈائریکٹر ساجد خان ہیں ? فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار ، دیپیکا پڈوکون، رتیش دیش مکھ، ارجن رام پال ، لارا دتہ اور جیا خان شامل ہیں ? ہاؤس فل کی کہانی اکشے کمار کے گرد گھومتی ہے جس کی 3 بیویاں ہیں اور تینوں میں سے کسی کو بھی ایک دوسرے کے بارے میں معلوم نہیں ہو تا ? فلم کا میوزک شنکر ?احسان ?لائے کی ٹیم نے ترتیب دیا ہے ?ڈائریکٹر ساجد خان کا کہنا ہے کہ ہاؤس فل میں لوگوں کو بہترین کامیڈی دیکھنے کو ملے گی?