5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج یوم شہدا کا انعقاد
جنگ نیوز -
سوات . . . سوات میں یوم شہدا پر مختلف تقاریب ہوئیں جن میں شہدا کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیاگیا?سوات کے علاقے سیدو شریف میں بریگیڈکمانڈر بریگیڈئرطاہر حمید نے شہدا پارک میں یادگار شہدا پرپھول چڑھائے?اس موقع پر شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی?فضا گٹ میں بھی یوم شہدا پر تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پاک فوج کے اہلکاروں ،پولیس ،فوج اور سویلین شہدا کے ورثا نے شرکت کی ?تقریب میں مقامی اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے? ملکی تاریخ میں یوم شہدا پہلی بار منایا جا رہا ہے جس کا مقصد سوات ، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی اہل کاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے?