5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس میں ایرانی صدر کی شرکت پر اعتراض نہیں، امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . امریکا نے کہا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کی عالمی کانفرنس میں ایرانی صدر کی شرکت پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہے? امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولی نے ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ واشنگٹن کو اگلے ہفتے نیویارک میں ہونے والی ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس میں ایرانی صدر کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں? انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر احمدی نژاد نے ویزے کیلئے درخواست دی تو ان کے امریکا آنے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو گی اور انہیں امریکہ کا ویزا جاری کر دیا جائے گا?