5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قبائلی عوام نے حکومت سے 40ایف سی آر کے خاتمے کامطالبہ کردیا
جنگ نیوز -
تخت بھائی . . . قبائلی عوام نے حکومت سے قبائلی علاقہ جات سے 40ایف سی آر کے فوری خاتمے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دعوؤں اورنعروں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے? تخت بھائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماؤں ضیاء الرحمان، حاجی مختیار ،حضرت حسین،حاجی سلطان و دیگر نے کہا کہ افغانستان کی سرحد سے متصل موجود قبائلی علاقے شمالاً جنوباً سات ایجنسیوں اور چھ فرنٹیر ریجنزپرمشتمل ہیں، جووفاق کے زیر اہتمام ہے لیکن بدقسمتی سے قبائلی آج بھی پسماندہ اورکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور اور تمام سہولیات سے محروم ہیں جس کی اصل وجہ وہاں پررائج ایف سی آر قانون ہے? انہوں نے کہا کہ پاکستان آزادہونے کے باوجودقبائلی علاقوں میں یہ کالاقانون رائج ہے جو قبائلی عوام کے ساتھ سراسرظلم اور بے انصافی پرمبنی ہے کیونکہ قبائلی عوام نے ہمیشہ وطن عزیز کیلئے قربانیاں دیں ہیں?