5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ:ویسٹ انڈیزنے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی
جنگ نیوز -
گیانا ... ٹوئٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیزنے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی?گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئیمیچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز اسکور کیے تاہم آئر لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی آندھی کے آگے ٹک نہ سکی او ر16.4 اوورز میں محض68 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی?ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمی نے30 ،سروان نے 24 ،فلیٹچر نے19 اور براوو نے 18 رنز اسکور کیے?آئرلینڈ کی جانب سے ڈوک ریل نے3 جبکہ بوتھا ،سوسیک اور رینکن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں?آئر لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 17 رنز ولسن نے بنائے ?ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمی اور رام پال نے 3-3 ،براوو نے2 جبکہ ملر اور روچ نے 1-1 وکٹ حاصل کی?