5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسرائیل،فلسطین امن مذاکرات اگلے ہفتے بحال ہوجائینگے،ہلیری
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات اگلے ہفتے بحال ہوجائیں گے?واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ مثبت مذاکرات کے لیے ماحول بنائے بغیر اسرائیل صحیح معنوں میں محفوظ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی فلسطینیوں کا الگ ریاست کا جائز خواب پورا ہوسکتا ہے? انھوں نے امید ظاہر کی کہ قاہرہ میں عرب لیگ کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں امن مذاکرات کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس کے عزم کی حمایت کی جائے گی?