5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہورمیں2کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں تھانہ گجرپورہ پولیس نے دو کروڑ روپے لوٹنے والے ڈاکوؤں کے ماسٹر مائنڈ کوگرفتار کر لیا ہے?پولیس کے مطابق چھ ڈاکوؤں نے اس سال جنوری میں چوبرجی کے علاقے میں ایک دکان سے دوکروڑ روپے لوٹ لئے تھے ملزمان کی تلاش جاری تھی کہ گجرپورہ کے علاقے میں ایک ڈاکو محمد سلیم ایوبی پولیس ناکے پر پکڑا گیا?ملزم محمد سلیم ایوبی کے مطابق وہ اوکاڑہ کا رہائشی ہے اوردس سال پہلے اقبال ٹاؤن میں اس نے ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا?جس پر اسے سزا ہوگئی ?دوسال پہلے وہ جیل سے رہا ہو کر آیا تو اس نے ایک نیا گینگ بنا کر وارداتیں دوبارہ شروع کر دیں?