تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہیوسٹن: مصطفی کمال کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈپیش کیا گیا

جنگ نیوز -
ہیوسٹن ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... ہیوسٹن میں جامعہ کراچی المنائی کی جانب سے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ?اس موقع پر جامعہ کراچی المنائی کے صدر محمد اعظم اختر نے کہا کہ وہ کام جو ہم ساٹھ سالہ دور میں انجام ہوتے نہ دیکھ سکے وہ مصطفی کمال نے اپنے چار سالہ دور میں کردکھائے ? جو پاکستانیوں اور بالخصوص شہر قائد کے باسیوں کو صدیوں یاد رہیں گے ? جامعہ کراچی المنائی کے نائب صدر غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مصطفی کمال جیسی شخصیات کی اشد ضرورت ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.