5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
صرف ایم کیو ایم نے کارکنان کو اسمبلیوں کے ٹکٹ دئیے، مصطفی کمال
جنگ نیوز -
ہیوسٹن ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... سابق ناظم اعلی? کراچی مصطفی نے کہا ہے کہ چند گھرانے پاکستان کی سیاست چلاتے ہیں اور وہ سیاست داں اپنے علاقوں میں عوام کو ضروریات زندگی کی سہولت فراہم نہیں کرتے اور اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھیجتے ہیں ? پاکستان کی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں ان گھرانوں کی سیاسی ملکیت ہیں ?ہیوسٹن میں رائس یونیورسٹی آف ہیوسٹن سے ملحق جیم بیکر انسٹیٹیوٹ خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کارکنان ان جماعتوں میں کوئی اعلی? عہدہ حاصل نہیں کر سکتا اور ہر سیاسی جماعت کا سربراہ ملک کا وزیراعظم اور صدر بننے کا خواب دیکھتا ہے? جبکہ ایم کیو ایم میں ایسا نہیں? اگر قائد تحریک الطاف حسین چاہتے تو وہ باآسانی کوئی عہدہ کا اپنے لیے انتخاب کر سکتے تھے مگر انہوں نے صرف اپنے کارکنان کو ٹکٹ دئیے ?اس موقع پر سابق ناظم کراچی نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی مدلل انداز میں دیئے ?قبل ازیں ہیوسٹن کے معروف عالم دین مولانا مختار نے تلاوت کلام سے تقریب کا آغاز کیا ?تقریب میں مصطفی کمال کی مرحوم والدہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ?سینٹرل آرگنائزر ظفر کمال نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے درمیان رابطے کے سلسلوں کو بڑھائیں اور ایک دوسرے کی تکلیف کو اپنا درد سمجھیں?تقریب میں مصطفی کمال کے ترقیاتی کاموں کی 10 منٹ پر مبنی فلم دکھائی گئی?واضح رہے کہ رائس یونیورسٹی آف ہیوسٹن سیملحقجیم بیکر انسٹیٹیوٹ ہیوسٹن امریکا کے ٹاپ 10 انسٹیٹیوٹ میں شمار کیا جاتا ہے?جیم بیکر انسٹیٹیوٹ دنیا کے ان بڑے نامور رہنماؤں کو دعوت دیتی ہے? جنہوں نے عوام الناس کی فلاح و بہبود میں کوئی نمایاں کارنامہ انجام دیا ہو?