5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت میں تابکاری مواد کی نیلامی کا عالمی توانائی ایجنسی نے نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
نئی دلی ... عالمی توانائی ایجنسی نے بھارت میں تابکاری مواد کے نیلامی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے اٹامک انرجی ڈپارٹمنٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی?برطانوی خبرایجنسی کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی کے کہنا ہے کہ نئی دلی کے مایہ پوری علاقے میں تابکاری مواد سے کچھ افراد کے متاثرہونے کی خبرملی تھی،جس کی بھارت کے اٹامک انرجی کے ادارے نے بھی تصدیق کی ہے، عالمی ایٹمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی درخواست پر عالمی توانائی ایجنسی کے ماہرین بھارت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں، جوہری امور سے متعلق سرکاری ریگولٹری بورڈ نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ دلی کے مایا پوری علاقے میں جس مادہ سے تابکاری کا واقعہ ہوا تھا وہ دلی یونیورسٹی سے کباڑ کے بازار میں پہنچاتھا?دلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر دیپک پینٹال کا کہنا تھا کہ چونکہ جوہری امور سے متعلق لیب میں کئی برسوں سے تجربات نہیں ہورہے تھے اس لیے لیب کے تمام سامان کو نیلام کردیا گیا تھا?اس میں کچھ غلطی ضرور ہوئی ہے اور نیوکلیئر بائیولوجی کے ماہرین کی کمیٹی اسی کی چھان بین کریگی? تابکاری موادسے ایک تاجر سمیت گیارہ افراد جھلس گئے تھے جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیاتھا.