تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکی اراکین کانگریس کا احمدی نژاد کی ویزہ جاری نہ کرنے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
نیویارک ... امریکی اراکین کانگریس نے اقوام متحدہ کی جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے متوقع دورہ نیویارک پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ویزا جاری نہ کیا جائے? چودہ ری پبلیکن سینیٹرز نے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو لکھے مراسلے میں کہا کہ احمدی نژاد کو امریکا آنے کی اجازت دینا بدمعاش ریاستوں اور دہشت گردوں تک جوہری ہتھیاروں کی رسائی روکنے کی کوششوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہوگا?ان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ایرانی صدر کوامریکامیں داخلہ روکنے کا قانونی اختیارہے، چاہے وہ صرف اقوام متحدہ کے دورے تک ہی کیوں نہ محدودہو? اور یہ اختیار لازماًاستعمال کیا جائے? اُدھر امریکی انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی پیر سے شروع ہونے والی جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ایرانی وفد کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے ہیں? محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا ہے کہ وفد کے جن چند اراکین کو ویزے جاری کیے گئے ہیں ان میں صدر احمدی نژاد شامل ہیں یا نہیں وہ اس بارے میں نہیں جانتے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.