تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا:چینی سفارت کار کو تشدد کرکے زخمی کرنے کی تحقیقات شروع

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا میں تعینات چینی سفارت کار کو امریکی پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں? چینی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ نائب قونصل جنرل یُو بورن اور انکے اہل خانہ کے ایک فرد کو پولیس نے اس وقت ہراساں کیا اور مارا پیٹا جب وہ ہیوسٹن کے قونصل خانے میں داخل ہورہے تھے? تشدد سے سفارت کار زخمی ہوگئے? ہیوسٹن پولیس اور امریکی محکمہ خارجہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں? ہیوسٹن کی میئر Annise Parker کے مطابق گزشتہ ہفتے پیش آنے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی ڈیسک تک محدود کردیا گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.