تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوٹری میں توانائی بچت اقدامات کی دھجیاں اڑادی گئیں

جنگ نیوز -
کوٹری ... وفاقی حکومت کے بجلی بچانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے?سابق ضلعی ناظم جامشورو کی پچیس سالہ سیاسی اور سماجی خدمات پر کوٹری کودلہن کی طرح سجادیاگیا?ایک طرف حکومت بجلی کی بچت کے لیے نوٹی فکیشن جاری کررہی ہے ?بازار،شادی ہال،ہوٹل اوراسپتال تک اس کی زد میں ہیں?بجلی چوری کرنے والوں کو سزائیں دینے کے اعلانات ہورہے ہیں تودوسری طرف وفاقی اورصوبائی حکومت کے احکامات کی دھجیاں سرکاری سرپرستی میں ہی بکھیری جارہی ہیں?سندھ کے شہر کوٹری کوجامشورو کے سابق ضلعی ناظم ملک اسدسکندرکی خدمات کے پچیس سال مکمل ہونے پردلہن کی طرح سجایاگیاہے?شہر میں آرائشی گیٹ لگائے گئے ہیں اورسڑکوں کو برقی قمقموں سے جگمگادیا گیا ہے?کمال کی بات یہ ہے کہ یہ تمام بجلی کنڈے سے حاصل کی گئی ہے?کوٹری میں ایک گھر نہیں بلکہ پورا شہر کنڈے کی بجلی سے روشن ہے اوردیکھنے والوں کی آنکھیں چندھیارہا ہے?اس حوالے سے حیسکوحکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگرتاحال ان سے رابطہ نہ ہوسکا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.