5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
زہریلی ترین مچھلی کا شکار بچی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
جنگ نیوز -
سڈنی…سینٹرل مانیٹرنگ…جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے? اس محاورے کی حقیقی مثال حال ہی میں آسٹریلیا میں دیکھی گئی ہے جہاں ایک 10 سالہ بچی جیلی فش کی موذی ترین قسم کے کاٹنے کے باوجود معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی? راشیل شارڈلو نامی یہ بچی اپنے بھائی کے ہمراہ کوئنس لینڈ کے ایک دریا میں تیراکی کے لئے گئی تھی جہاں جیلی فش کی ایک انتہائی زہریلی قسم نے اس کے پیر پر کاٹ لیا? آبی حیاتیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس زہرہیلی جیلی فش کا زہر اس قدر خطرناک ہوتا ہے کہ کسی بھی صحت مند انسان کی کچھ منٹوں میں ہی موت ہوسکتی ہے تاہم اس بچی کا زندہ بچنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے?