تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جارجیا:بازیگر نے رسی پر چل کر دریائے کورا عبور کرلیا

جنگ نیوز -
تبلسی…سرکس آرٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے جارجیا کے بازیگر نے رسی پر چل کر دریائے کورا کو عبور کیا ? جارجیا کے دارالحکومت تبلسی میں بازیگر رمازنے دریا ئے کوراکے آرپار 80 میٹر لمبی رسی باندھی اور توازن قائم رکھنے کا شاندارمظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی حفاظتی اقدام کے رسی پرچلتے ہوئے دریا عبورکیا?اس موقع پر تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد دریا کے دونوں جانب موجود تھی جنھوں نے رماز کی کرتب بازی کے کامیاب مظاہرے پر تالیاں بجائیں اوراسے دل کھول کرداددی?رمازکا کہنا ہے کہ وہ ٹریولنگ سرکس کے تحت جارجیا کے شہریوں میں سرکس سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے جلد ہی ایسے مزید کرتب دکھائے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.