تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فرانس : پادریوں کی قلت،نوجوانوں کوراغب کرنے کیلئے فیس بک پر مہم

جنگ نیوز -
پیرس…فرانس میں پادریوں کی قلت کے باعث کیتھولک چرچ نے نوجوانوں کو مذہبی پیشوائی کی طرف راغب کرنے کیلئے انٹرنیٹ کا سہارا لے لیا? فیس بُک پر مہم شروع کردی? چرچ نے ڈھائی لاکھ یورو کی لاگت سے ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے? جس میں اخبارات میں اشتہارات کے علاوہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بُک پر پیج کے ذریعے بھی ترغیب شامل ہے? مہم بیس اپریل کو شروع کی گئی جو پانچ مئی تک جاری رہے گی? اس منفرد اقدام کا مقصد فرانس میں مذہبی پیشواؤں کی گرتی ہوئی تعداد ہے? 1975 میں فرانس میں بیالیس ہزار پادری تھے? مگر اب یہ گھٹ کر صرف 24ہزار کے قریب رہ گئے ہیں? جبکہ بشپ کانفرنس آف فرانس کے مطابق چار کروڑ سولہ لاکھ کیتھولک عیسائیوں میں سے گرجا جانے والوں کی تعداد بھی صرف بیس لاکھ ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.