تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وٹامن ڈی سب سے زیادہ مقدار میں دودھ میں پایا جاتا ہے

جنگ نیوز -
واشنگٹن…قدرتی غذائیت سے بھر پور غذانہ صرف صحت مندی کی علامت ہے بلکہ اس کے کئی فوائد بھی ہیں? امریکہ میں 16000 افراد پر کی گئی ایک ایک ریسرچ کے مطابق دودھ میں قدرتی وٹامن ڈی کی مقدار دیگر اشیاء کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے?ماہرین کے مطابق 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے دودھ کا روزانہ استعمال نہ صرف کیلشیم کی کمی دور کرنے کے لئے اہم ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والے وٹامن ڈی کے باعث ذہن تیز ہوتا ہے اور جلد کی تروتازگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے? ماہرین کا کہناہے کہ دودھ کا روزانہ استعمال قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور ذیابطیس ، عارضہ قلب، بلڈ پریشر اور ہائپر ٹینشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے?








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.