5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جنوبی افغانستان میںآ پریشن روایتی نہیں ہوگا،جنرل پیٹریاس
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں آنے والے دن انتہائی سخت ہوں گے?یہ بات انھوں نے قندھارمیں نیوزکانفرنس میں کہی?جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ جنوبی افغانستان کو طالبان جنگجوؤں سے پاک کرنے کے لیے فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے?قندھار شہر کے نواح میں کیا جانے والا آپریشن روایتی نہیں ہوگا ?تاہم نیٹو اورافغان فوج کے مشترکہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے خدشہ ہے کہ تشدد کے واقعات میں مزید اضافہ ہوسکتاہے?ان کا کہناتھاکہ حالیہ دنوں میں قندھاراوردیگرجنوبی علاقوں میں خود کُش حملوں، قتل اور باغیوں کی کارروائیوں کے متعدد واقعات رونماہوچکے ہیں? انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ قندھار شہر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال بگڑتی جارہی ہے?اور آنے والے ہفتوں میں مزید سخت اورتکلف دہ لمحات آئیں گے?