5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فٹبال ورلڈ کپ 2010کا آفیشل سونگ جاری ،افریقی عوام مایوس
جنگ نیوز -
کیپ ٹاو?ن…فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار دس کے آفیشل سونگ کو جاری کردیا گیا ہے تاہم جنوبی افریقا کے عوام کی اکثریت نے اس نغمہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ?فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار دس کا آفیشل سونگ WAKA WAKA-Time for Afirca گزشتہ روز باضابطہ جاری کردیا گیا ، یہ گانا کولمبیا کی مشہور گلوکارہ شکیرا نے جنوبی افریقا کے مقامی بینڈ فریشلی گراونڈ کے ساتھ مل کر گایا ہے?جنوبی افریقا کے مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر جب یہ نغمہ چلایا گیا تو جنوبی افریقی عوام کی اکثریت نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا جن کا کہنا تھا کی افریقا کے ایونٹ کا نغمہ غیر افریقی گلوکارہ کی آواز میں آنا افریقی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ?