5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دھوپ میں مختلف اشیاء کے سائے کے ذریعے تیا ر کر دہ فن پا رے
جنگ نیوز -
پیرس…سینٹرل مانیٹرنگ…آپ نے پینٹنگ کلرز اور دیگر مختلف اشیا ء سے بنے فن پا رے تو بہت دیکھے ہو نگے لیکن یہ تصا ویر کچھ ایسے اسٹریٹ آرٹ کی ہیں جنھیں چیزوں کے بننے والے سا ئے کی مدد سے تیا رکیا گیا ہے?اس اسٹریٹ آرٹ کو آرٹسٹ نے سورج کی روشنی میں مختلف چیزوں کے بننے والے سا ئے کا فائدہ اٹھا کر رنگ بر نگے رنگوں سے اسکیچ کر کے بنا یا ہے?سورج ڈھلنے کے بعد چھاؤں میں سڑک اور گلیوں پریہ نقش ونگا ر بے حدمتا ثر کن لگتے ہیں ?